لیونل میسی پہلی بار اپنے سینے پر کیمرہ پہن کر فٹبال میچ کھیلیں گے

لیونل میسی پہلی بار اپنے سینے پر  کیمرہ پہن کر فٹبال میچ کھیلیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی پہلی بار اپنے سینے پر کیمرہ پہن کر فٹبال میچ کھیلیں گے ۔

ایم ایل ایس کپ 2024 میں انٹر میامی کے میچز کے دوران شائقین ٹِک ٹاک لائیو سٹریم کے ذریعے انکی نقل و حرکت کو دیکھ سکیں گے ۔پلیئر سپاٹ لائٹ سٹریم انٹر میامی کے ہر میچ سے پانچ منٹ پہلے لائیو ہو جائے گا۔

 جسے ایم ایل ایس اور انٹر میامی دونوں کے ٹک ٹاک چینلز پر دیکھا جا سکے گا۔اس اقدام سے پہلی بار فٹ بال گیم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کیا جائے گا جس سے شائقین کو عالمی چیمپئن کھلاڑی کی چالوں، گولز اور جشن کے انداز کو مزید قریب سے دیکھنے کو ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں