بنگلادیش سے سیریز کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

بنگلادیش سے سیریز کیلئے  افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ۔۔

افغانستان کرکٹ بورڈ اس سیریز کا میزبان ہوگا، مہمان ٹیم بنگلادیش سے یہ 3 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے ۔افغانستان کے سکواڈ میں ابراہیم زدران ٹخنے کی سرجری کے باعث جبکہ مجیب الرحمان فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہیں کیے گئے ہیں۔حشمت اللّٰہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ رحمت شاہ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے ، دیگر کھلاڑیوں میں راشد خان ، محمد نبی، رحمان اللّٰہ گرباز اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں