کبڈی فیڈریشن کا کرتار پور میں کبڈی فیسٹیول کرانے کا پلان

 کبڈی فیڈریشن کا کرتار پور میں کبڈی فیسٹیول کرانے کا پلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کرتار پور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی فیسٹیول کرانے کا پلان بنایاہے ۔

اس بارے میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے بتایا کہ بھارتی کبڈی فیڈریشن کو پاکستان کبڈی فیڈریشن نے خط لکھ دیا ہے ، ہم 19 نومبر کو کرتار پور میں پاک بھارت کبڈی میچز کرائیں گے ۔ کسی کلب یا صوبے کی نہیں بلکہ بھارت کی قومی کبڈی ٹیم اس میں شرکت کرے گی اور ہمیں اُمید ہے انڈین گورنمنٹ بھارتی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرے گی۔ سکیورٹی اور دیگر معاملات پر بھی تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں