دو فیڈریشنز سے ہاکی اور کھلاڑیوں کو نقصان پہنچے گا:صلاح الدین

دو فیڈریشنز سے ہاکی اور کھلاڑیوں کو نقصان پہنچے گا:صلاح الدین

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن صلاح الدین نے کہاہے کہ دو فیڈریشنز کے قیام سے ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کو نقصان پہنچا ہے ، فٹبال اور ایتھلیٹکس کی مثال سب کے سامنے ہے ۔۔

 اب ہاکی میں بھی دو فیڈریشنز کے ہوجانے سے قومی کھیل اور اس سے وابستہ کھلاڑیوں کو ہی نقصان پہنچے گا۔ایسی صورت میں حکومتی عہدیداروں کو چاہیے کے وہ دونوں گروپس کو بلاکر ان کے درمیان مفاہمت کرائے تاکہ کھیل کا میچ متاثر نہ ہو۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر انہیں فیڈریشن میں اہم ذمہ داری دی گئی تو بہتر انداز میں کام کرینگے کیونکہ وہ ایف آئی ایچ میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔دوسری طرف سابق اولمپئن ایاز محمود نے کہاہے کہ موجودہ ہاکی فیڈریشن کے پاس کوئی وژن نہیں ہے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ قومی کھیل ہاکی کو اس کھیل کے اولمپئنز نے برباد کیا، اب وہ بھی اس ہی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واقعی اولمپئنز ہاکی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں جن کے پاس کوئی وژن ہی نہیں ہے ۔ وہی لوگ پھر ہاکی فیڈریشن میں آجاتے ہیں جو ماضی میں ناکام رہے ، اگر کوئی اولمپئن واقعی کرپشن میں ملوث ہے تو انہیں سزا دے کر ہاکی سے دور کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں