مائیکل وان کا پاکستان کے اب تک کے 3بہترین بیٹرز کا انتخاب
پرتھ(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اور آسٹریلیا کے سابق بلے باز، ایڈم گلکرسٹ نے اپنے اب تک کے تین بہترین پاکستانی بیٹرز انتخاب کیا ہے ۔
پاک آسٹریلیا سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں مائیکل وان سے ان کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بابراعظم کو تیسرے نمبر پر منتخب کیا۔پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو دوسری چوائس کے طور پر منتخب کیا اور پہلا انتخاب لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کا تھا۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، میں نے آسٹریلیا کو اس سے قبل کبھی اتنا کمزور نہیں دیکھا۔انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بیٹر کیون پیٹرسن نے کہا کہ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح شاندار ہے ۔ جنوبی افریقہ کے سابق لیجنڈ کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ مہمان ٹیموں کی جیت کا نیا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرایا اور اب پاکستان نے آسٹریلیا کو۔ایلن ولکنز نے بھی گرین شرٹس ٹیم کو سیریز میں کامیابی پر مبارکباد دی۔