بھارت کا پاکستانی سکریبل پلیئرز کو ویزے دینے سے انکار
کراچی(سپورٹس ڈیسک )بھارت نے ایک بار پھر کھیل میں سیاست گردی دکھاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا ۔۔
جس کے باعث پاکستان ٹیم ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوگئی، پاکستان نے 2022 میں بھارت میں ایشین ٹائٹل جیتا تھا۔پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کے مطابق قومی پلیئرز نے ایونٹ سے دو ماہ قبل ویزوں کیلئے درخواست دی تھی لیکن پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے جان بوجھ کر ویزے دینے میں تاخیر کی، کچھ پاکستانی پلیئرز کو آخری لمحات میں ویزے جاری کیے گئے ۔انڈین ہائی کمیشن نے آدھے سے زائد پلیئرز کو ویزے جاری نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی، منتظمین نے پاکستانی پلیئرز کے حوالے سے تمام کلیئرنس لے رکھی تھی۔ ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ نئی دہلی میں شروع ہوچکی ہے ۔