انڈر19 ویمنز کا سکلزاینڈ فٹنس کیمپ آج سے شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی کے تحت انڈر19 ویمنز کرکٹرز کا 19 روزہ سکلزاینڈ فٹنس کیمپ باقاعدہ طور پرآج سے نیشنل بینک سٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفامرنس سینٹر پر شروع ہوگا۔
منگل کوتمام مدعو32 کرکٹرزنے کیمپ میں شمولیت اختیار کر لی۔قبل ازیں باہمی تعارف ہوا، قومی انڈر 19
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک 75 کھلاڑیوں میں شارٹ لسٹ کی جانے والی کرکٹرزکو کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے ۔کیمپ میں پریکٹس میچز کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز، نیٹ سیشنز، اسکلز ڈیویلپمنٹ، فٹنس اور کنڈیشننگ سیشنزہوں گے ۔ کیمپ کا مقصد اگلے ماہ ملائشیا میں ہونے والے اے سی سی ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور جنوری2025 میں ملائیشیا ہی میں شیڈول آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ۔