قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا پی سی بی کا جواب نہ ملنے پر چیئر مین کو نوٹس
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا جواب نہ ملنے پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ۔۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین و وزیر داخلہ محسن نقوی کو نوٹس جاری کردیا جبکہ قائمہ کمیٹی نے پی سی بی کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ۔ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین ثنا اللہ خان مستی خیل کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ میں ہوا۔