بھارت،آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 17 وکٹیں گر گئیں

 بھارت،آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 17 وکٹیں گر گئیں

پرتھ (سپورٹس ڈیسک ) بھارت،آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 17 وکٹیں گر گئیں،پرتھ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے ۔

 نتش کمار 41 ، رشبھ پنت 37 اور کے ایل راہول 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، جواب میں میزبان ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہے اور پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنالئے اور اسے بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 83رنز درکار ہیں ۔ آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے 4،مچل سٹارک،پیٹ کمنز اور مچل مارش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرانے 4 ،محمد سراج نے 2 اورہرشیت رانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کے ایلکس کیری 19 اور مچل سٹارک 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ جمعہ کو پرتھ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی بارڈر ،گواسکر ٹرافی سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو مہمان بھارتی ٹیم کے کپتان جسپریت بمرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تو یشسوی جیسوال اور لوکیش راہول نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ بھارت کی آدھی ٹیم 59 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی ۔آسٹریلوی باؤلرز نے کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ پر جم کر نہ کھیلنے دیا۔ جواب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور نیتھن میک سوینی نے کیا، جو آسٹریلیا کے 6 کھلاڑی 47 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے ۔ نیتھن میک سوینی 10،عثمان خواجہ 8، سٹیون سمتھ صفر،ٹراوس ہیڈ 11،مچل مارش 6 ، مارنس لبوشین 2،کپتان پیٹ کمنز 3رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں