کرکٹرز فٹنس پر زیادہ توجہ دے کر طویل عرصے تک کھیل سکتے ہیں:ڈیوڈ ویزے
ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک )سابق جنوبی افریقن آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے 39 سال کی عمر میں کرکٹ کو کھیلنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کا اپنا راز شیئر کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ۔۔
کہ جب کوئی میری عمر کا ذکر کرتا ہے تو اس سے مجھے مزید حوصلہ ملتا ہے ، کھیل بدل گیا ہے اور آپ تھوڑا سا آگے بڑھ سکتے ہیں ، جو کھلاڑی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں ،انہیں طویل عرصے تک کھیل کو جاری رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔