قصور نے کھیلتا پنجاب گیمز ڈویژن لیول بوائز ہاکی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
لاہور ( سپورٹس ڈیسک )سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژن سطح کے مقابلوں کے ہاکی اور فٹ بال فائنلز ہوئے۔۔
میں بوائز ہاکی کے فائنل میچ میں قصور نے خواجہ جنید اکیڈمی کی ہاکی ٹیم کو2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے فٹ بال فائنل میں ینگ بلڈفٹ بال کلب ننکانہ صاحب نے رئیل کلب لاہور کو 2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
گرلز تائیکوانڈو میں 38 کلوگرام کیٹیگری میں مدیحہ عمران نے پہلی ،42 کلوگرام کیٹیگری میں سندس زارا نے پہلی ،46 کلوگرام کیٹیگری میں ایمن زہرا نے پہلی ،49 کلوگرام کیٹیگری میں سحر شبیرنے پہلی،53 کلوگرام کیٹیگری میں زینب نے پہلی جبکہ 57 کلوگرام کیٹیگری میں عفیفہ نے پہلی دوسری پوزیشن میراب اصغر نے حاصل کی ہے ۔