فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی، سعودی عرب کی پیشکش کو ٹاپ رینکنگ حاصل
لندن(سپورٹس ڈیسک ) فیفا نے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی پیشکش کو تاریخ کی سب سے اعلی رینکنگ دیدی ۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق فیفا نے سعودی عرب کی پیشکش کو 500 پوائنٹ میں سے 419.8 پوائنٹ دئیے ہیں جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی ملک کی پیشکش کو حاصل نہیں ہوئے ،سعودی عرب کو حاصل ہونے والی رینکنگ کا اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب فیفا کی انتظامیہ ورلڈ کپ 2030 اور 2034 کیلئے پیش کی جانے والی پیشکش کو جائزہ لے رہی تھی جبکہ 11 دسمبر کو میزبان ملک کا نام لیا جائے گا۔