ٹی10لیگ:شناکا نے بالنگ میں 3گیندوں پر 30رنز بنواڈالے

ٹی10لیگ:شناکا نے بالنگ میں 3گیندوں پر 30رنز بنواڈالے

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی ٹی10 لیگ میں محض 3 گیندوں پر شناکا نے 30 رنز لٹانے کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔

29 نومبر کو ٹی 10 لیگ میں دہلی بلز اور بنگلا ٹائیگرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں بلز کی بیٹنگ کے دوران بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے سری لنکا کے سابق کپتان داسن شناکا 9 واں اوور کروانے آئے اور ابتدائی 3 گیندوں پر 30 رنز کھالیے ۔اوور کی پہلی گیند پر بیٹر نکھل چودھری نے شناکا کو چوکا مارا، اس کے بعد اگلی گیند نوبال ہوئی اور اس پر بھی چوکا لگا، بعدازاں شناکا نے اگلی گیند پھر نوبال کروائی اور نتیجہ وہی، بیٹر نے چوکا مار دیا۔ شناکا پھر دوڑے اور گیند کروائی جس پر ایک اور چوکا لگا، اوور کی تیسری گیند پر بیٹر نے چھکا ماردیا، پھر اگلی گیند ایک بار پھر نوبال ہوئی پر خوش قسمتی سے کوئی باؤنڈری نہیں لگی، لیکن یہ معاملہ رکا نہیں۔شناکا کی اگلی گیند پھر نوبال ہوئی اور ساتھ چوکا بھی لگ گیا، یوں اوور کی 3 لیگل گیندوں پر انہوں نے مجموعی طور پر 30 رنز دے دیئے ۔البتہ اوور کی اگلی 3 گیندوں پر صرف 3 رنز بنے اور شناکا کے اوور میں مجموعی طور پر 33 رنز آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں