کھیلتا پنجاب کبڈی مقابلے راولپنڈی ڈویژن نے میدان مار لیا
راولپنڈی(اسپورٹس رپورٹر)کھیلتا پنجاب راولپنڈی ڈویژن میں انٹر کلب ڈویژن لیول کبڈی کے شاندار مقابلے سوار محمد حسین شہید اسپورٹس کمپلیکس گوجر خان اسٹیڈیم میں ہوئے۔۔۔
جس میں چار اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے کلبز نے حصہ لیا۔ بیول کبڈی کلب نے جہلم کبڈی کلب کو 33 کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے فائنل میچ میں شکست دی اور ڈویژن لیول پر فتح حاصل کر کے چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اسٹنٹ کمشنر خضر گورائیہ، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر چودھری وحید احمد اور ڈی ایس او شمس توحید عباسی کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے ۔