اٹلی:میچ کے دوران فٹبالر بے ہوش

روم (سپورٹس ڈیسک) انٹرمیلان کے خلاف میچ کے دوران فیورینٹینا کے مڈ فیلڈر ایڈورڈ بووسیری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ۔
میچ کے 16 ویں منٹ میں ایڈورڈ گراؤنڈ میں بیٹھ کر اپنے جوتے کے تسمے باندھ رہے تھے وہ جیسے ہی اٹھ کر چلنے لگے کہ اچانک انہیں کچھ ہو گیا اور وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہوگئے ، بعد ازاں میچ منسوخ کردیا گیا۔