جوروٹ نے ٹنڈولکر کا طویل ریکارڈ بالآخر توڑ دیا

جوروٹ نے ٹنڈولکر کا  طویل ریکارڈ بالآخر توڑ دیا

کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک)جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا طویل ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔

روٹ نے یہ سنگ میل  پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی آٹھ وکٹوں سے فتح کے دوران حاصل کیا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ناٹ آؤٹ 22 رنز بنائے ۔روٹ کے اب چوتھی اننگز میں 1630 رنز ہیں جو ٹنڈولکر کے 1625 رنز سے پانچ زیادہ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں