کھیلتا پنجاب گیمز :کبڈی میں لاہور نے ننکانہ صاحب ہراکرٹائٹل جیت لیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز ڈویژنل سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔۔
منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی فائنل میں لاہورنے ننکانہ صاحب کو ہر ا کر کھیلتا پنجاب گیمز ڈویژنل سطح کا ٹائٹل جیت لیا ، فائنل میں لاہور نے ننکانہ صاحب کو 49-32 پوائنٹس سے شکست دی، بوائز کے لانگ جمپ کے مقابلوں میں لاہور کے حسنین نے میدان مار لیا جبکہ شیخوپورہ کے محمد اسداللہ نے دوسری اور قصور کے محمد ارسلان اکرم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ،ہائی جمپ کا مقابلہ لاہور کے ابوبکر نے جیت لیا، جیولن تھرو کے مقابلوں میں لاہور کے آفتاب نے میدان مارلیا ،شیخوپورہ کے علی احسن نے دوسری اور قصور کے محمد نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی،100میٹر ریس کا مقابلہ لاہور کے محمد پرویز نے جیت لیا۔