پہلی زلمی ویمن کرکٹ لیگ کا آغاز
پشاور(سپورٹس ڈیسک ) پہلی زلمی ویمن کرکٹ لیگ کا آغازپروقار تقریب میں ہوگیا، باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں اور صوبائی وزیر تعلیم مینا خان آفریدی نے کیا۔۔
ان کے ہمراہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ہمایون خان،پشاور زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرام و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔زلمی وومن کرکٹ لیگ پشاور زلمی ،زلمی فاؤنڈیشن، خیبر پختونخوا حکومت اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے ۔
افتتاحی میچ میں ہزرہ نے بنوں کو تیس رنز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور نے مردان کو چھ رنز سے شکست دی ۔