صدف صدیقی آئی او سی کوچنگ کورس مکمل کرنیوالی آرمی کی پہلی خاتون ایتھلیٹ قرار
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) اولمپیئن صدف صدیقی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے زیراہتمام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے ) کے تعاون سے جنرل کنڈیشننگ میں انٹرنیشنل کوچنگ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والی۔۔
پاک آرمی کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئی۔ اس کورس میں چار براعظموں کے 17 ممالک کے انیس کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی جو اولمپک کھیلوں کے دس مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے تھے ۔اولمپئین صدف صدیقی نے کورس میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ ہنگری یونیورسٹی آف اسپورٹس سائنسزنے گریجویشن تقریب کی میزبانی کی۔