قائد اعظم ٹرافی:لاہور وائٹس پہلی اننگز میں 217رنز بنا کر آؤ ٹ

قائد اعظم ٹرافی:لاہور وائٹس پہلی اننگز میں 217رنز بنا کر آؤ ٹ

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )قائد اعظم ٹرافی سہ فریقی مرحلہ، لاہور وائٹس کی ٹیم پشاور کے خلاف چار روزہ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤ ٹ ہو گئی اور اسے 115 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا ، عبید شاہد 75 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔۔

پشاور کی جانب سے ساجد خان نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، میر حمزہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پشاور نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 14 رنز بنا لیے اور اسے 130 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے ، نبی گل 11 رنز پر ناٹ آؤ ٹ ہیں ، نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا ، واضح رہے کہ پشاور کی ٹیم اپنی اننگز میں 332 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں