پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقی بولر جیرالڈ کوٹزی انجرڈ
ڈربن (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر جیرالڈ کوٹزی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ اور پاکستان کیخلاف 10 دسمبر سے ہونے والی سیریز سے باہر ہوجائیں گے ۔ڈربن ٹیسٹ میں بالنگ کے دوران کمر کے دائیں حصے میں چوٹ لگنے کے باعث جیرالڈ کوٹزی 6 ہفتوں تک کھیل کے میدان سے باہر ہوگئے ہیں۔جنوبی افریقی ٹیم نے جیرالڈ کوٹزی کی جگہ کوینا مافاکا کو سکواڈ کا حصہ بنالیا ہے ۔