ٹوڈ گرین برگ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او مقرر

ٹوڈ گرین برگ کرکٹ  آسٹریلیا کے سی ای او مقرر

کینبرا (سپورٹس ڈیسک )ٹوڈ گرین برگ کو کرکٹ آسٹریلیا(سی اے )کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ۔ وہ موجودہ سی ای او نک ہاکلے کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

نک ہاکلے نے رواں سال اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ مارچ 2025 میں ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔53 سالہ ٹوڈ گرین برگ نے اس موقع پرکہاہے کہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے آسٹریلوی کھیل میں اس انتہائی اہم کردار کو نبھانے اور اس کھیل کے ساتھ اپنی شمولیت کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے جسے میں بچپن سے پسند کرتا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں