گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ پاکستانی فائٹر فائنل میں پہنچ گیا
جکارتہ (سپورٹس ڈیسک ) انڈونیشیا میں جاری گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد ثابت فائنل میں پہنچ گئے ۔
سیمی فائنل میں محمد ثاقب نے قازقستان کے فائٹر کو شکست دی، محمد ثاقب نے انڈر -18 کے 52 اشاریہ دو کے جی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔محمد ثاقب کے مدمقابل قازقستان کے فائٹر نے تیسرے راونڈ میں ہار قبول کرلی۔گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔