عامر،عماد کے بعد محمد عرفان بھی عالمی کرکٹ سے ریٹائرڈ

عامر،عماد کے بعد محمد عرفان بھی عالمی کرکٹ سے ریٹائرڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان کے کرکٹر محمد عرفان نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

دراز قد فاسٹ بالر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔محمد عرفان نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا، سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف اور تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس کھیل کو سپورٹ کرتا رہوں گا جس نے مجھے سب کچھ دیا۔بائیں ہاتھ کے طویل القامت فاسٹ بالر نے اپنے کیریئر میں 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔یاد رہے گزشتہ تین روز کے دوران یہ تیسرے قومی کرکٹر کا عالمی کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا اعلان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں