تیسراون ڈے :پاکستان اورجنوبی افریقہ آج مدمقابل
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کا آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔
، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5بجے شروع ہوگا،پاکستان کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ ون ڈے سیریز میں شاہین پروٹیز کو کلین سویپ کرنے کیلئے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں ، تیسرے اور آخری ون ڈے کیلئے قومی ٹیم نے ہفتے کے روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔