نیٹ میں محنت کرونگا:ٹیم سے ڈراپ آسٹریلوی بیٹرمیکسوینی کاردعمل

نیٹ میں محنت کرونگا:ٹیم سے ڈراپ  آسٹریلوی بیٹرمیکسوینی کاردعمل

میلبرن(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیوی اوپنر بیٹر نیتھن میکسوینی نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ۔

ابتدائی تین میچز میں ناکامی کے بعد ڈراپ کیے جانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹیم میں شامل ہونے کا ان کا خواب سچ ہوا لیکن چیزیں اس طرح نہیں ہوئیں جیسی وہ چاہتے تھے ۔ یہ سب کھیل کا حصہ ہے ، وہ اس پر سوچیں گے اور نیٹ میں جا کر محنت کرینگے اور اگلے موقع کے لیے تیار ہونگے۔ ،واضح رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے میکسوینی چھ اننگز میں صرف 72 رنز سکور کر سکے ، جس میں سے پانچ بار وہ 0 سے 10 کے درمیان آؤٹ ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں