چیمپئنزٹرافی کیلئے دبئی نیوٹرل وینیو،آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ترجمان عامر میر نے کہا کہ بورڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا ہے ۔
اس حوالے سے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ بی ترجمان کے مطابق اب بھارت اور پاکستان کے چیمپینز ٹرافی کے میچز یو اے ای میں ہوں گے ۔ چیمپینز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان کو کرنا تھا۔ وینیو کا حتمی فیصلہ محسن نقوی اور شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد ہوا۔ پاکستان میں موجود شیخ النہیان یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔