کاؤنٹی چیمپئن شپ : نوٹنگھم شائر نے محمد عباس کو سائن کر لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025ئکیلئے نوٹنگھم شائر نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کو سائن کر لیا۔34 سالہ عباس ڈویژن ون میں ناٹنگھم شائر کی جانب سے 6 کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز میں حصہ لیں گے ۔
وہ مئی میں ناٹنگھم شائر کی ریڈ بال ٹیم کا حصہ بنیں گے اور ستمبر میں چیمپئن شپ کے آخری مرحلے کے لیے ٹرینٹ برج واپس آئیں گے جو ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کا ہوم گراؤنڈ ہے ۔نوٹنگھم شائر کرکٹ کلب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ وہ بالآخر ٹرینٹ برج میں کھیلنے کا موقع ملنے پر نہایت خوش ہیں۔ میں نے انگلش کرکٹ میں کھیلنے کا بے حد لطف اٹھایا ہے اور ناٹنگھم شائر کی ٹیم ایک زبردست مرحلے میں ہے ، میں ان کی کامیابی میں کسی بھی طرح کا تعاون کرنے کے لیے بے حد پُرجوش ہوں۔