امندا انسیمووا نے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

دوحہ (سپورٹس ڈیسک)امریکا کی ٹینس کھلاڑی امندا انسیمووا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
یہ 23 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی کا قطر میں کیریئر کا سب سے بڑاعزاز ہے ۔امریکا کی 23 سالہ ٹینس سٹار امندا انسیمووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں لٹویا کی حریف کھلاڑی اوسٹاپنکو کو شکست دے کر ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ امندا نے اوسٹاپینکو کوسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور3-6سے ہرا یا۔