بابرجیسے سٹارکوبھی نیچادکھائینگے توکرکٹ کیسے چلے گی ؟سعیداجمل

بابرجیسے سٹارکوبھی نیچادکھائینگے توکرکٹ کیسے چلے گی ؟سعیداجمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق جادوئی سپنر سعید اجمل نے ٹی20 فارمیٹ سے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کہ بابراعظم کے روپ میں آپکے پاس محض ایک سٹار ہے ، اسے بھی نیچا دیکھائیں گے تو کرکٹ کیسے چلے گی؟، مجھے لگتا ہمارے سابق کرکٹرز کو اپنے منہ بند رکھنے چاہیے ہیں۔ ہر ایک کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر کرکٹر پر بُرا وقت آتا ہے اور یہ کیرئیر کا حصہ ہوتا ہے ، آپ ساری زندگی ایک جیسی کرکٹ اور رنز کے انبار یا وکٹیں نہیں اُڑا سکتے ، تو بابر کیسے ہر میچ میں 100 بناسکتا ہے ۔ ٹی20 میں بابراعظم اور رضوان نے اچھے نتائج دیئے ، انکا بڑا کردار رہا ہے ، انہوں نے دونوں کرکٹرز کو کم اسٹرائیک ریٹ کے باوجود میچ ونر قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں