ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت :قومی کپتان

ڈونیڈن(سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے کپتان سلمان آغا نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ہاتھوں دوسری بار شکست کے بعد کہا ہے کہ ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے ۔
گزشتہ میچ کے مقابلے یہ ایک اچھا کھیل تھا، ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر ہمیں بہتر پاور پلے کی ضرورت ہے ۔ ہم نے اس پچ پر اچھی بولنگ کی، فیلڈنگ بھی شاندار تھی، حارث رؤف نے اچھی بولنگ کی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ پرفارمنس دکھائی۔ تیز ہوا میں بولنگ کرانا مشکل تھا، ڈیتھ بولرز نے واقعی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔