قومی بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی 17 اپریل کو آسٹریلیا روانگی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)قومی بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں شرکت کے لئے 17 اپریل کو اسلام آباد سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگی۔۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ پاکستان اور آسٹریلیا خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 میچوں پرمشتمل سیریز 18 سے 26 اپریل تک کھیلی جائے گی ۔سیریز کے تمام میچز برسبین کرکٹ سٹیڈیم آسٹریلیا میں ہونگے ۔