قومی ٹی 20کپ:پشاورنے لاڑکانہ کو7وکٹوں سے ہرادیا

ملتان ) سپورٹس رپورٹر ) نیشنل ٹی 20 کپ کے سلسلے میں ملتان سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور نے لاڑکانہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔۔۔
لاڑکانہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 131 رنز بنائے جس میں بلال ارشد کے 11 ،میر غلام رضا کے 29 ،امتیاز لغاری کے 16 اور زاہد محمود کے 15 رنز شامل تھے ، پشاور کے فاسٹ بالر نیاز خان اور عامر خان نے تین ،تین کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا ،ہدف کے تعاقب میں پشاور کے اوپنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو یکطرفہ بنادیا ،صاحبزادہ فرحان نے 76 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے ، ان کو شاہ نواز دھانی نے آؤٹ کیا، وقار احمد تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنا سکے ، ان کی وکٹ بھی شاہنواز دھانی کے حصے میں ائی جبکہ عامر برکی تین رنز بنا کر مہر غلام رضا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ، اس طرح پشاور نے 132 رنز کا ہدف 13.1 اوور میں حاصل کر لیا۔