ایک ماہ سے کوما سے دوچار چین کے نوجوان فٹبالر گو جیاکوان کا انتقال
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک ) چین کے نوجوان فٹبالر گو جیاکوان انتقال کر گیا۔ گو جیاکوان ایک ماہ سے کوما میں تھے ۔
اے ایف پی کے مطابق گو جیاکوان گزشتہ ماہ میڈرڈ میں بیجنگ مینز U-20 ٹیم اور ہسپانوی ٹیم آر سی ایلکو بنداس کے درمیان تربیتی میچ کے دوران سر پر شدید ضرب لگنے کے بعد کوما میں چلا گیا۔گو کو کوما کی حالت میں ہی چین کے بیجنگ تیانتان ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم اس سے قبل ہی اس کو "دماغی مردہ" قرار دے دیا گیا تھااوروہ بدھ کی شام انتقال کر گئے ۔