پاکستانی کھلاڑی پر بیٹ خرید کر سٹور مالک کو ادائیگی نہ کرنے کا الزام

پاکستانی کھلاڑی پر بیٹ خرید کر سٹور  مالک کو ادائیگی نہ کرنے کا الزام

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک نامعلوم پاکستانی کرکٹر پر کرکٹ کا سامان خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا جانے لگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر نے نیوجرسی کے ایک سٹور سے تین اعلیٰ معیار کے بیٹ خریدے تاہم مالک کو ادائیگی نہیں کی جبکہ دکان کے مالک نے خود نیویارک آکر بیٹ ڈیلیور کئے۔

 ،تاہم کرکٹ بیٹ کی فراہمی کے بعد مالک نے پیسوں کا تقاضا کرنے کیلئے کئی بار کالز اور میسجز کیے لیکن کرکٹر نے جواب نہیں دیا۔نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی نے کھلاڑی کے نام کا ذکر نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں