پشاور زلمی اور ایم جی موٹر کے درمیان شراکت داری کی تجدید

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی مشہور فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن 10 سے پہلے ایم جی موٹر پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کی تجدید کا اعلان کیا۔
اس شراکت داری کے تحت، ایم جی موٹر پاکستان کا لوگو پشاور زلمی کی کٹ پر نمایاں ہوگا۔ یہ تعاون دونوں تنظیموں کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے جو پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے اور مختلف اقدامات کے ذریعے کمیونٹیز پر پائیدار اثرات مرتب کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔پشاور زلمی کے سی او او عباس لائق اور ایم جی موٹر پاکستان کے سی او او، عامر نذیر نے پشاور زلمی اور ایم جی موٹر پاکستان کے نمائندوں کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے ۔