سیریز میں 3 بار صفر پر آؤٹ ، حسن نواز نے منفی ریکارڈ بناڈالا

سیریز میں 3 بار صفر پر آؤٹ ، حسن نواز نے منفی ریکارڈ بناڈالا

ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پانچویں ٹی20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

حسن نواز نے نیوزی لینڈ کیخلاف 16 مارچ کو اپنا ڈیبیو کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹے ، بعدازاں دوسرے ٹی20 میں بھی یہی نتیجہ رہا تاہم تیسرے میچ میں بیٹر نے سنچری جڑ کر سب کو حیران کردیا۔سیریز کے چوتھے میچ میں حسن نواز ایک اورویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری میچ میں پھر صفر پر پویلین روانہ ہوئے ، اس طرح وہ ایک سیریز میں بطور پاکستانی اوپنر صفر پر آؤٹ ہونے والوں کھلاڑیوں کی فہرست میں آگئے ،اس سے پہلے شاہ زیب ایک سیریز میں 2بار،محمدحفیظ تین بارجبکہ محمدرضوان چاربارآؤٹ ہوچکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں