الیگزینڈر زویروف بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
میونخ(سپورٹس ڈیسک )جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اور امریکی ٹینس کھلاڑی بنجمن شلٹن بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
یونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف نے ہم وطن جرمن حریف کھلاڑی ڈینیئل آلٹ میئر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔