سکھر: ٹرانس جینڈر کرکٹ کپ میں سکھر گولڈن کی فتح

سکھر: ٹرانس جینڈر کرکٹ  کپ میں سکھر گولڈن کی فتح

سکھر(سپورٹس ڈیسک ) میونسپل سٹیڈیم سکھر میں ٹرانس جینڈر کرکٹ کپ کا انعقاد کیاگیا اور سکھر گولڈن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔۔

 خیرپور کی ٹیم کو شکست دے دی،سکھر کی جانب سے نومی نے 27 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ خیرپور کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 59 رنز بنائے ،جس کے جواب میں سکھر گولڈن نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 5 اوورز میں ہدف مکمل کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں