مارک چیمپن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا

مارک چیمپن نے کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 10 کے غیرملکی کھلاڑی مارک چیمپن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا ہے ۔

سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اگلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مارک چیپ مین نے ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔گلیڈی ایٹرز کی ویڈیو میں چیپ مین کو کٹ بیگ کھولنے سے قبل مینٹور ویوین رچرڈز سے مصافحہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں