پہلگام واقعہ:شاہد آفریدی کا بھی بھارت پر جوابی وار

 پہلگام واقعہ:شاہد آفریدی کا بھی بھارت پر جوابی وار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر بھارت پرجوابی وارکرتے ہوئے۔۔

 اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے فوری بعد تحقیقات کیے بغیر پاکستان پر الزام عائد کردیا، جو نہایتی افسوسناک عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل کا حل ہے ، لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں