پاکستانی سکواش پلیئرٹاپ 50میں جگہ بنانے میں ناکام

پاکستانی سکواش پلیئرٹاپ 50میں جگہ بنانے میں ناکام

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی اسکواش پلیرز پی ایس اے رینکنگ میں اپنی جگہ بہتر بنانے میں ناکام ہو گئے ،گزشتہ دو سالوں کے کوئی پاکستانی پلیئر ٹاپ ففٹی رینکنگ میں جگہ نا بنا سکا۔

پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی تازہ عالمی درجہ بندی کے مطابق کے پاکستان کے اشعب عرفان ورلڈ رینکنگ میں 57ویں اورمحمد عاصم خان 58ویں نمبر پر ہیں۔ ورلڈ انڈر 23 چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے نور زمان عالمی درجہ بندی میں چار درجے تنزلی کیساتھ 64ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ناصر اقبال بھی دو درجے نیچے گر کر 77ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان میں سکواش کی زبوں حالی کی بڑی وجوہات میں کوچنگ کے دیرینہ مسائل اور سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی میں عدم تسلسل شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں