انسٹاگرام :رونالڈو، میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

انسٹاگرام :رونالڈو، میسی  نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انسٹاگرام پر دنیا کے 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانیوالے افراد میں سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انسٹاگرام پر دنیا بھر کے مشہور ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔۔

 جس میںکرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا تیسرا نمبر ہے ۔ رونالڈو کے انسٹاگرام پر 600 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ 500 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے ۔اسی طرح تیسرا نمبر امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا ہے جن کے چاہنے والوں کی تعداد 400ملین سے زائد ہے ، بعدازاں برازیل کے نیمار جونئیر 200ملین سے زائد فالوورز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں