ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلزکا اعلان

 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے  فائنل کیلئے میچ آفیشلزکا اعلان

دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلزکا اعلان کردیا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کرس گیفنی اور رچرڈ ایلن گورتھ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔۔

 جب کہ انگلینڈکے رچرڈ کیٹل بورو ٹی وی اور نیتین مینن فورتھ امپائرکے فرائض سرانجام دیں گے ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے جواگل سری ناتھ میچ ریفری ہوں گے ۔واضح رہے کہ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلاجائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں