برطانوی کوہ کم وقت میں ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ گئے
لندن(سپورٹس ڈیسک)چار برطانوی کوہ پیما لندن چھوڑنے کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں نیپال میں ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔۔
جو دنیا کی سب سے بلند چوٹی پر ریکارڈ کی جانے والی سب سے تیز چڑھائیوں میں سے ایک ہے ۔ برطانوی کوہ پیماوں کی ٹیم نے کوہ پیمائی کی تاریخ میں اپنا نام ثبت کر لیا ہے ، جو زینون گیس کا استعمال کرتے ہوئے ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے والے پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں، جو اس کارنامے کیلئے عام طور پر درکار ایڈجسٹمنٹ کی مدت کو نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے ۔