ارشد ندیم سپورٹس اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔
دستاویز کے مطابق بجٹ میں سپورٹس اکیڈمی کے لیے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی۔ منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے ہے اور ہائی پرفارمنس سپورٹس اکیڈمی کے لیے 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔