لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

لیڈز(سپورٹس ڈیسک)لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ نے 371 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔انگلینڈ نے پانچویں دن کا آغاز 21 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا۔بین ڈکٹ 149 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ زیک کرالی 65، کپتان بین سٹوکس 33، اولی پوپ 8اور ہیری بروک 0 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے ،جو روٹ 53اور جیمی سمتھ 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔