بھارتی کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سوم سے خصوصی ملاقات

بھارتی کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سوم سے خصوصی ملاقات

لندن(سپورٹس ڈیسک )لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 22 رنز سے شکست کے اگلے ہی دن بھارت کی مرد و خواتین کرکٹ ٹیموں نے لندن کے کلیئرنس ہاؤس میں برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم سے ملاقات کی۔

 کنگ چارلس نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میچ کی جھلکیاں دیکھی ہیں، بھارت کے آخری کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے انداز کا بدقسمت لمحہ تھا،بھارتی کپتان شبمن گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنگ چارلس سوم سے ملنا ایک شاندار تجربہ تھا، یہ ان کی بڑی مہربانی تھی کہ انہوں نے ہمیں دعوت دی۔ انہوں نے ہماری کارکردگی پر بات کی اور بتایا کہ آخری بیٹر محمد سراج کے آؤٹ ہونے کا انداز واقعی بدقسمتی تھا،ہم نے بھی انہیں بتایا کہ یہ میچ ہم بہت قریب سے ہارے اور اگر تھوڑا سا وقت ہمارے حق میں ہوتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، امید ہے اگلے میچز میں ہماری قسمت ساتھ دے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں