اولمپک گیمز 2036 کی میزبانی کیلئے قطر نے تاریخی بولی لگادی

اولمپک گیمز 2036 کی میزبانی  کیلئے قطر نے تاریخی بولی لگادی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قطر نے 2036 کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر بولی دے دی ہے ، جس کے بعد خلیجی ریاست کی کھیلوں کی دنیا میں مزید آگے بڑھنے کی خواہش واضح ہوگئی ہے ۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق توانائی پر انحصار کرنے والا ملک قطر اپنی معیشت کو مزید متنوع بنانے کے لیے بڑے کھیلوں کے عالمی ایونٹس کی میزبانی کا خواہاں ہے ۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی کا کہنا ہے کہ اگر قطر کو یہ میزبانی مل جاتی ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا پہلا ملک ہوگا جو اولمپک گیمز کی میزبانی کرے گا۔یہ بولی قطر کے اس ریکارڈ پر مبنی ہے جس میں اس نے فیفا ورلڈ کپ 2022 سمیت کئی بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کامیابی کے ساتھ منعقد کیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں