پاکستان شاہینز کو پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون نے شکست دیدی

پاکستان شاہینز کو پروفیشنل کاؤنٹی کلب  سلیکٹ الیون نے شکست دیدی

لندن(سپورٹس ڈیسک)دوسرے ون ڈے میں پاکستان شاہینز کو پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف 7 وکٹوں سے شکست ہو گئی۔

میچ میں پاکستان شاہینز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29 اعشاریہ 3 اوورز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر اذان اویس نے 68 رنز سکور کیے ۔ میزبان ٹیم کے لیگ سپنر جعفر چوہان نے 43 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔پروفیشنل کاؤنٹی کلب نے 26 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔حمزہ شیخ نے 54 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں